38 ارب روپے کے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کی پلی بارگین کی درخواست

38 ارب روپے کے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کی پلی بارگین کی درخواست

پشاور: 38 ارب روپے مالیت کے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم نے پلی بارگین کے لیے درخواست دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق داسو نیشنل بینک کے کیشئر مشرف شاہ نے 52 کروڑ روپے کے عوض پلی بارگین کی درخواست نیب کو جمع کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرف شاہ گزشتہ ایک سال سے کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے سلسلے میں زیر حراست تھے۔ ان پر اسکینڈل میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری تھیں۔

ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مشرف شاہ کی جانب سے پیش کی گئی پلی بارگین کی درخواست تسلیم کرتے ہوئے معاملہ منظوری کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر حتمی منظوری احتساب عدالت کی جانب سے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں 37 ارب روپے سے زائد کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

More News