پاکستان میں آج سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید مہنگی

پاکستان میں آج سونے کی قیمت برقرار، چاندی مزید مہنگی

24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے پر برقرار، چاندی کی قیمت 180 روپے بڑھ گئی

ملک میں آج سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے پر برقرار رہی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے رہی۔

دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 180 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 509 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس سونا 4 ہزار 605 ڈالر پر برقرار رہا۔

More News