خیبرپختونخوا پولیس کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی سفارشات منظور، تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی تجویز

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی سفارشات منظور، تنخواہوں میں 250 فیصد اضافے کی تجویز

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے دہشت گردی کے خلاف فرائض انجام دینے والے افسران اور اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس دینے سے متعلق سفارشات منظور کرلی گئی ہیں، جبکہ حتمی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے ہارڈ ایریا الاؤنس سے متعلق سفارشات وفاقی حکومت کو ارسال کردی ہیں۔ اب صوبے کے ہارڈ ایریاز کی نشاندہی کرکے متعلقہ اضلاع کی تفصیلات بھی وفاقی حکومت کو بھجوائی جائیں گی۔

حکام کے مطابق صوابی اور ہزارہ ڈویژن کو چھوڑ کر خیبرپختونخوا کے تقریباً تمام اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دینے کی تجویز دی جائے گی۔ حتمی منظوری وفاقی حکومت کی جانب سے دی جائے گی، جس کے بعد الاؤنس کے اجرا کا باقاعدہ طریقہ کار اور نوٹیفکیشن سامنے آئے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کو ہارڈ ایریا کا درجہ دینے کے لیے پہلا خط مارچ 2025 میں وفاقی حکومت کو ارسال کیا گیا تھا۔ پولیس مسلسل دہشت گردی کے خلاف انتہائی مشکل اور خطرناک حالات میں فرائض انجام دے رہی ہے، جبکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں تنخواہوں کے فرق کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے ہارڈ ایریا اسٹیٹس کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

مجوزہ اقدام پر عمل درآمد کی صورت میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، تاہم اضافے کا حتمی تناسب اور الاؤنس کی تفصیلات وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد واضح ہوں گی۔

More News

Breaking

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت،ایت نور کےوالد آبدیدہ ، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم

آیت نور کے گھر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد، اہلخانہ سے تعزیت، ملزمان کو سخت سزا دلانے کا عزم ہری پور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

Read More »