پاکستان کی امن کوششوں کی گونج بشکیک تک پہنچ گئی، ایرانی صدر نے کردار سراہا
بشکیک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا، جبکہ اسلام آباد مذاکرات کی کوششوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کے لیے اسلام آباد مذاکرات کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان کی امن کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر اس کے کردار کو اجاگر کیا۔
ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہیں اور اجلاس کے دوران چین اور روس کے صدور کے درمیان نشست پر موجود ہیں۔







