خیبر پختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے 370 مقدمات، 10 بچے جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بچوں سے زیادتی کے 370 مقدمات، 10 بچے جاں بحق

پشاور: (محمدعارف )خیبر پختونخوا میں بچوں کے خلاف زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران صوبے میں بچوں سے زیادتی کے 370 مقدمات درج ہوئے، جن میں 565 ملزمان نامزد کیے گئے۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزمان میں سے 486 کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 324 مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ اسی عرصے کے دوران بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کے 13 مقدمات بھی سامنے آئے، جن میں تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب زیادتی کی کوشش اور دیگر واقعات کے دوران بچوں کی ہلاکت کے 64 مقدمات درج ہوئے، جن میں 112 ملزمان نامزد اور 78 گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ان میں سے 53 مقدمات عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے ساتھ متاثرہ بچوں اور ان کے خاندانوں کو فوری تحفظ، قانونی معاونت اور بروقت انصاف کی فراہمی بھی ضروری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کے مکمل سدباب کے لیے پولیس، عدلیہ، والدین، تعلیمی اداروں اور معاشرے کو مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

More News