خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں پولیس افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

ڈی ایس پی سیف الرحمن کو ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں جبکہ احسان الدین کو ایس ایس یو سی پیک میں تعینات کردیا گیا

خیبرپختونخوا پولیس میں افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی لیگل سٹی ٹریفک پشاور سیف الرحمن (بی ایس-17) کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور انہیں اپنے ہی پے اور اسکیل میں ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوسری جانب ایس پی ٹریفک وارڈن بنوں احسان الدین (بی ایس-17) کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ ان کی خدمات کمانڈنٹ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سی پیک خیبرپختونخوا کے سپرد کردی گئی ہیں، جہاں وہ اپنے ہی پے اور اسکیل میں بطور ایس پی فرائض انجام دیں گے۔

محکمہ پولیس کے مطابق دونوں افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ انتظامی اقدامات خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کے سیکشن 17(4) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس میں افسران کے تبادلے معمول کے انتظامی عمل کا حصہ ہیں، تاہم نئی تعیناتیوں کے بعد متعلقہ افسران اپنے اپنے شعبوں میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

More News