وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل گاڑی کا حادثہ، موٹر سائیکل سوار کو روندنے کا الزام

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے میں شامل گاڑی کا حادثہ، موٹر سائیکل سوار کو روندنے کا الزام

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سندھ میں جاری پانچ روزہ دورے کے دوران ان کے قافلے میں شامل ایک گاڑی سے موٹر سائیکل سوار کے مبینہ طور پر کچلے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق قافلے میں شامل گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری، تاہم گاڑی کے ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر گاڑی روک کر متاثرہ شخص کی خبرگیری نہیں کی گئی۔

واقعے پر شہریوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر قافلے میں شامل گاڑی سے حادثہ پیش آیا تو متاثرہ موٹر سائیکل سوار کی فوری مدد اور داد رسی کیوں نہیں کی گئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی 3 سے 7 ستمبر تک سٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں سندھ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف علاقوں میں کارکنوں سے ملاقاتیں اور اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔

واقعے کے حوالے سے ذمہ دار اداروں کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے آنے اور حادثے کی مکمل تفصیلات واضح ہونے کے بعد ہی ذمہ داری کا تعین ہوسکے گا۔

More News

Breaking

ہری پور، سوات، چترال، ملاکنڈ اور اورکزئی کے عوام نئے صوبوں کے حق میں بول اٹھے ہری پور، سوات، چترال، ملاکنڈ اور اورکزئی کے عوام

Read More »