میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نئے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نئے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے پر تقرری تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ انہیں ہلالِ امتیاز ملٹری اور تمغۂ بسالت سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

میجر جنرل فیصل نصیر ایک تجربہ کار فوجی افسر ہیں اور انہیں انسدادِ دہشت گردی، انٹیلی جنس آپریشنز اور سیکیورٹی معاملات میں وسیع عملی تجربہ حاصل ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جاری کارروائیوں کے تناظر میں ان کی نیکٹا میں تقرری کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

نیکٹا ملک میں انسدادِ دہشت گردی کی پالیسی، اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور قومی سطح پر سیکیورٹی حکمتِ عملی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میجر جنرل فیصل نصیر کی تعیناتی سے نیکٹا کے انسدادِ دہشت گردی اور انٹیلی جنس تعاون کے نظام میں مزید مؤثر رابطہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے۔

More News