سیف گیمز 2027 کی میزبانی، اسلام آباد سمیت 3 مقامات پر مقابلے ہوں گے

سیف گیمز 2027 کی میزبانی، اسلام آباد سمیت 3 مقامات پر مقابلے ہوں گے

اسلام آباد: جنوبی ایشیا اولمپک کونسل کے تعاون سے سیف گیمز 2027 کے انعقاد کی منظوری دے دی گئی، کھیلوں کے مقابلے 4 سے 11 اپریل 2027 تک جاری رہیں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیف گیمز 2027 کی تیاریوں سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ایونٹ کی تاریخوں اور انتظامات کی منظوری دی گئی

سیف گیمز میں 28 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے، جن میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے، جبکہ مقابلے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں منعقد کیے جائیں گے

اجلاس میں قومی کوآرڈینیٹر کی تقرری کے ساتھ اسٹیئرنگ، آرگنائزنگ اور صوبائی کمیٹیوں کی تشکیل کی بھی منظوری دی گئی

نائب وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ مؤثر بنانے، کھیلوں کے مقامات کی بروقت تکمیل اور سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے اعلیٰ انتظامی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی

اسحاق ڈار نے سیف گیمز کی تیاریوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ بلانے کی بھی ہدایت کردی

More News