ویمنز ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

ویمنز ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے

دبئی: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج اہم مقابلے میں مدمقابل ہوں گے، بھارت ابتدائی دونوں میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے

بھارت نے اپنے ابتدائی میچز میں بڑے اسکور بنائے تاہم مڈل آرڈر کی کارکردگی بدستور تشویش کا باعث ہے۔ تھائی لینڈ کے خلاف مضبوط آغاز کے باوجود بھارتی ٹیم نے 46 رنز کے عوض 8 وکٹیں گنوائی تھیں

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 143 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر ہیں جبکہ شفالی ورما 92 رنز بنا چکی ہیں

پاکستان نے اب تک ایونٹ میں صرف ایک میچ کھیلا ہے اور بھارت کے خلاف نتیجہ کچھ بھی ہو، ہانگ کانگ کے خلاف آخری گروپ میچ کی وجہ سے پاکستان کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں

پاکستان کی جانب سے شوال ذوالفقار اور منیبہ علی کی جارحانہ بیٹنگ پر بھی نظریں ہوں گی۔ پاکستان اگر اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کھیل پیش کرتا ہے تو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دوسری فتح حاصل کرسکتا ہے

More News