یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

یومِ دفاع و شہدا: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری

یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’’منزل پاکستان‘‘ جاری کر دیا، جس میں قوم کے فولادی عزم، ثابت قدمی اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ نغمے میں وطن عزیز کے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے شہدا کی قربانیوں، مسلح افواج کی خدمات اور ملک کے دفاع کے لیے قومی یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

’’منزل پاکستان‘‘ میں مسلح افواج اور عوام کے درمیان موجود مضبوط اور اٹوٹ رشتے کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا ہے۔ نغمے کے پیغام میں شہریوں کو اپنے عہد پر ثابت قدم رہنے اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے جاری یہ نغمہ مادرِ وطن سے بے لوث محبت، وفاداری، جانثاری اور جذبۂ ایثار کی عکاسی کرتا ہے۔ ’’منزل پاکستان‘‘ کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ملکی ترقی اور استحکام کو مشترکہ قومی مقصد بناتے ہوئے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھا جائے۔

More News