پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، افسران کو 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور

پختونخوا کے 26 اضلاع ہارڈ ایریا قرار، افسران کو 250 فیصد سیکیورٹی الاؤنس منظور

پشاور:ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشتگردی سے متاثرہ پختونخوا کے 26 اضلاع کو ہارڈ ایریا قرار دیتے ہوئے افسران کے لیے بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد سیکیورٹی رسک الاؤنس منظور کرلیا۔

الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ افسر کے تبادلے، معطلی، او ایس ڈی، جوائننگ ٹائم اور تربیت کے دوران یہ سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

پشاور، خیبر، مردان، چارسدہ، مہمند، نوشہرہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، کرم، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، ڈی آئی خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر و لوئر سمیت سوات، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، دیر اپر و لوئر اور چترال اپر و لوئر شامل ہیں۔

الاؤنس وفاقی حکومت ادا کرے گی اور اس پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا، جبکہ یہ پنشن یا گریجویٹی کا حصہ نہیں ہوگا۔

More News