خیبرپختونخوا میں گندم بحران کا خدشہ، سرکاری ذخائر صرف 2 ہفتوں کے لیے

خیبرپختونخوا میں گندم بحران کا خدشہ، سرکاری ذخائر صرف 2 ہفتوں کے لیے

پشاور: خیبرپختونخوا میں گندم کے ممکنہ بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، محکمہ خوراک کے مطابق سرکاری گوداموں میں صرف 1 لاکھ 89 ہزار میٹرک ٹن گندم باقی رہ گئی، جو موجودہ ضرورت کے مطابق تقریباً 2 ہفتوں کے لیے کافی ہے۔

صوبے کو روزانہ تقریباً 14 ہزار 900 میٹرک ٹن گندم درکار ہے، جبکہ سالانہ ضرورت 54 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں مقامی پیداوار صرف 14 لاکھ 72 ہزار میٹرک ٹن ہے۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کو سالانہ تقریباً 39 لاکھ 64 ہزار میٹرک ٹن گندم کی کمی کا سامنا ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق پاسکو سے 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی پائپ لائن میں ہے، جس سے صورتحال بہتر ہونے کی توقع ہے۔

More News