کوہاٹ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی پر تصادم، 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی پر تصادم، 4 افراد جاں بحق

کوہاٹ: گمبٹ کے علاقے دربو کچ میں مبینہ غیر قانونی سونے کی کان پر 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک راہگیر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، لاشیں اور زخمی طبی مرکز منتقل کردیئے گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات اور فائرنگ میں ملوث افراد کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

More News