موٹر سائیکل سواروں کو ہفتے میں ایک بار فیول سبسڈی، شناختی کارڈ کی شرط ختم
اسلام آباد :وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2 اور 3 ویلر گاڑیوں کے لیے 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 30 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی
2 اور 3 ویلر گاڑیوں کے لیے 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے 30 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔ موٹر سائیکل سوار ہفتے میں ایک بار یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔
شزا فاطمہ کے مطابق فیول سبسڈی پروگرام دو مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کرانا ہوگی، جس کے لیے صارف اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ موبائل سم سے REG، شناختی کارڈ نمبر، صوبے کا پہلا حرف اور بائیک یا گاڑی کی رجسٹریشن کی تاریخ لکھ کر 9771 پر بھیجے گا۔
حکومت کے مطابق اسلام آباد میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب جبکہ ملک بھر میں 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب سے سبسڈی کا اجرا ہوگا۔ پٹرول پمپ پر شناختی کارڈ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر یا ذاتی معلومات کسی غیر متعلقہ شخص سے شیئر نہ کریں، جبکہ سبسڈی کے لیے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔








