پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بھی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 73 پیسے اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

نیپرا درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ منظوری کی صورت میں مجوزہ اضافے کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہونے کا امکان ہے، جس میں کے الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہوں گے۔

سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جبکہ بجلی کی اوسط لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی۔

اگست میں بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 37.84 فیصد، مقامی کوئلے کا 10.88 فیصد اور درآمدی کوئلے کا 15.59 فیصد رہا۔ فرنس آئل سے 2.15 فیصد، مقامی گیس سے 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 45 روپے 25 پیسے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے 45 روپے 92 پیسے فی یونٹ رہی۔

More News