پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اگست میں سرمایہ کاری 316 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق یہ سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے، جس میں چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات نے اہم کردار ادا کیا۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ منافع کی واپسی میں کمی بھی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری کی ایک وجہ ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ملک میں سرمایہ کاری کے رجحان اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

More News