قلعہ سیف اللہ میں بی ایس ڈی آئی کے تحت 53 ترقیاتی منصوبے مکمل
بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (بی ایس ڈی آئی) کے تحت ضلع قلعہ سیف اللہ میں فیز ون اور فیز ٹو کے مجموعی طور پر 53 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلیے گئے۔ منصوبوں پر 85 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔
مکمل کیے گئے منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، سولرائزیشن، واٹر سپلائی، حفاظتی بند، سیوریج اور تعلیمی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ)، سول انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا۔
قلعہ سیف اللہ کے شہریوں نے ترقیاتی منصوبوں کو علاقے میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔








