پشاور: ٹی ٹی پی کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرنے کے الزام میں ملزم کو 9 سال قید

پشاور: ٹی ٹی پی کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرنے کے الزام میں ملزم کو 9 سال قید

پشاور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ابراہیم کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم کے خلاف 10 اکتوبر 2024 کو تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر شیراز کے لیے موٹر کار میں بھاری اسلحہ اور گولہ بارود لے کر جا رہا تھا۔ عدالت نے دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔

More News