نو مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، عدالت نے 28 ستمبر تک چالان طلب کرلیا

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، عدالت نے 28 ستمبر تک چالان طلب کرلیا

پشاور: انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کو 28 ستمبر تک چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی۔ تفتیشی افسر خوشحال خان نے عدالت کو بتایا کہ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں پراگرس رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، جس میں متعدد ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں 100 سے زائد ملزمان تاحال نامعلوم ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پراگرس رپورٹ جمع کرانے کے بعد حتمی چالان کب پیش کیا جائے گا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر بھی نامزد کیا گیا ہے اور افسران سے مشاورت کے بعد چالان رپورٹ سپیشل پراسیکیوٹر یا ڈپٹی پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرائی جائے گی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 28 ستمبر تک چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ تفتیشی حکام کے مطابق چالان میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، سابق وزراء اور دیگر افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

More News