شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں سکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کا حصہ ہے۔

More News