علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ مؤخر
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔
عدالت کی جانب سے فیصلہ مؤخر کرنے کی وجہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کا رخصت پر ہونا بتایا گیا ہے۔ عدالت اب مقدمے کا فیصلہ یکم اکتوبر کو سنائے گی۔
اس مقدمے میں عدالت نے 22 ستمبر کو علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے حتمی دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا، جسے آج جمعے کے روز سنایا جانا تھا۔
مقدمے کی سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل حتمی دلائل دینے کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے تمام متعلقہ قانونی نکات اور دلائل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
اب انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے فیصلہ یکم اکتوبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔ مقدمے میں علیمہ خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔








