خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد صوبے میں صحت کی سہولیات کے معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

فاؤنڈیشن کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے لیے شامل مراکز صحت صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع ہیں، جن میں دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات شامل ہیں۔

اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

فاؤنڈیشن کے مطابق ہر مرکز صحت کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا۔ خواہشمند فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی ترجیحات ظاہر کرنا ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے، جبکہ اس عمل کے لیے تجربہ اور اہلیت رکھنے والے اداروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

More News