خیبرپختونخوا حکومت پر لوٹ مار کا الزام، جلد وائٹ پیپر لائیں گے، امیر مقام

خیبرپختونخوا حکومت پر لوٹ مار کا الزام، جلد وائٹ پیپر لائیں گے، امیر مقام

پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے صوبائی حکومت پر لوٹ مار میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے جلد وائٹ پیپر لانے کا اعلان کیا ہے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وائٹ پیپر میں صوبائی حکومت کی کارکردگی اور دیگر معاملات سے متعلق حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے خیبرپختونخوا میں صرف وزرائے اعلیٰ تبدیل کیے، عوام کی قسمت نہیں بدلی۔ ان کے مطابق موجودہ صوبائی حکومت کو صوبے کی ترجیحات کا بھی واضح ادراک نہیں۔

امیر مقام نے الزام عائد کیا کہ تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کے مسائل کے حل پر مطلوبہ توجہ نہیں دی جا رہی، جبکہ حکومت کی ترجیحات عوامی مسائل سے مختلف دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل پر توجہ دینا ہوگی، جبکہ آئندہ دنوں میں وائٹ پیپر کے ذریعے صوبائی حکومت کی کارکردگی کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

More News