خیبرپختونخوا میں 62 خواتین لیکچررز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا میں 62 خواتین لیکچررز کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

پشاور: محکمہ ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریریز خیبرپختونخوا نے صوبے کے مختلف سرکاری گرلز کالجز میں تعینات 62 خواتین لیکچررز کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے 28 ستمبر 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ افسران اور لیکچررز کو احکامات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین لیکچررز کے تبادلے بہتر عوامی مفاد کے تحت کیے گئے ہیں۔ تبادلہ ہونے والی اساتذہ میں اردو، انگریزی، سیاسیات، کیمسٹری، نباتیات، نفسیات، ریاضی، فزکس، شماریات، زولوجی، جغرافیہ، اسلامیات، اکنامکس اور کمپیوٹر سائنس سمیت مختلف مضامین کی لیکچررز شامل ہیں۔

جاری احکامات کے تحت متعدد خواتین لیکچررز کو صوبے کے مختلف اضلاع میں واقع سرکاری گرلز کالجز میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ان اضلاع میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، پشاور، بنوں، کوہاٹ، چترال، دیر اور کرم سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق تبادلوں کا مقصد سرکاری گرلز کالجز میں تدریسی ضروریات کو پورا کرنا اور دستیاب اساتذہ کی خدمات کو تعلیمی اداروں کی ضروریات کے مطابق بروئے کار لانا ہے۔

More News