پاکستانیوں کیلئے کینیڈا میں مستقل رہائش کا راستہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانیوں کیلئے کینیڈا میں مستقل رہائش کا راستہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: کینیڈا میں روزگار اور مستقل رہائش کے خواہشمند پاکستانی ہنرمند افراد کیلئے فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام  مستقل رہائش حاصل کرنے کا ایک اہم راستہ ہے، جو ایکسپریس انٹری سسٹم کے تحت چلایا جاتا ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی شہری سمیت دنیا بھر کے ہنرمند افراد کینیڈا میں مستقل طور پر رہنے اور کام کرنے کیلئے اپنی پروفائل جمع کرا سکتے ہیں۔ امیدوار کسی مخصوص ملازمت کیلئے براہ راست درخواست دینے کے بجائے مستقل رہائش کے حصول کیلئے ایکسپریس انٹری پول میں شامل ہوتے ہیں۔

اہلیت کے بنیادی معیار

 کیلئے امیدوار کے پاس گزشتہ 10 سال کے دوران کم از کم 1 سال کا مسلسل، کل وقتی اور تنخواہ دار کام کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ مساوی پارٹ ٹائم تجربہ بھی مخصوص شرائط کے تحت قابل قبول ہوسکتا ہے۔

امیدوار کا پیشہ نیشنل آکوپیشنل کلاسیفکیشن  کی  یا 3 کیٹیگریز میں شامل ہونا چاہیے، جن میں انتظامی، پیشہ ورانہ اور مختلف تکنیکی شعبوں کے پیشے شامل ہیں۔

پروگرام کے سلیکشن گرڈ میں امیدوار کیلئے 100 میں سے کم از کم 67 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہیں۔ پوائنٹس عمر، تعلیم، کام کے تجربے، زبان کی مہارت، کینیڈا میں ملازمت اور موافقت سمیت مختلف عوامل کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔

زبان کی شرط

درخواست گزار کو انگریزی یا فرانسیسی زبان میں اپنی مہارت ثابت کرنا ہوتی ہے۔ تسلیم شدہ زبان کے ٹیسٹ میں سننے، بولنے، پڑھنے اور لکھنے کی چاروں مہارتوں میں کم از کم  حاصل کرنا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ امیدوار کو یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے کہ کینیڈا پہنچنے کے بعد وہ اپنے اور اپنے اہلخانہ کے اخراجات پورے کرنے کیلئے مطلوبہ مالی وسائل رکھتا ہے۔

درخواست دینے کا طریقہ

درخواست کے عمل کا آغاز آن لائن ایکسپریس انٹری پروفائل بنانے سے ہوتا ہے۔ امیدوار اپنی تعلیم، کام کے تجربے، زبان کی مہارت اور دیگر متعلقہ معلومات پروفائل میں درج کرتا ہے۔

پروفائل جمع ہونے کے بعد امیدوار ایکسپریس انٹری پول میں شامل ہوجاتا ہے، جہاں مختلف ممالک کے دیگر امیدوار بھی موجود ہوتے ہیں۔ امیدواروں کی درجہ بندی کمپریہینسیو رینکنگ سسٹم  کے تحت کی جاتی ہے۔

کینیڈین حکومت مختلف اوقات میں پول سے امیدواروں کا انتخاب کرکے زیادہ اسکور رکھنے والے امیدواروں کو مستقل رہائش کیلئے درخواست دینے کی دعوت  جاری کرتی ہے۔

 موصول ہونے کے بعد امیدوار کے پاس مستقل رہائش کی مکمل درخواست اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کیلئے 60 دن کا وقت ہوتا ہے۔

درخواست کے بعد میڈیکل معائنہ اور سیکیورٹی و بیک گراؤنڈ چیک سمیت مختلف مراحل مکمل کیے جاتے ہیں، جس کے بعد امیدوار کی مستقل رہائش کیلئے حتمی اہلیت کا تعین کیا جاتا ہے۔

پروگرام کی شرائط اور درخواست کے طریقہ کار میں تبدیلی ممکن ہے، اس لیے درخواست دینے سے قبل کینیڈین حکومت کی سرکاری امیگریشن معلومات سے تازہ ترین تفصیلات ضرور حاصل کرنا ضروری ہے۔

More News