آپریشن ردالفتنہ 3؛ چاغی میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن ردالفتنہ 3؛ چاغی میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے نوکچہ میں ایک خالی واٹر باوزر کو آگ لگائی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گھیرے میں لے لیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد قومی شاہراہ این 40 کے مختلف مقامات پر آتشزدگی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے۔

حکام کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں۔

More News