باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے دوران ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، جبکہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری رکھا گیا۔

حکام کے مطابق دہشتگردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں تاکہ دہشتگرد نیٹ ورکس کو منظم ہونے اور کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا موقع نہ دیا جائے۔

More News