پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلبہ پر فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلبہ پر فائرنگ

پشاور: حیات آباد میں واقع نجی یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے دوران پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

طلبہ ہاسٹل میں خوراک کے مسائل اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی حیات آباد اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

More News