ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کو واضح پیغام دیا، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں خیبر پختونخوا حکومت سے متعلق تقریباً چارج شیٹ پیش کردی اور واضح پیغام دیا کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپا جاسکتا۔ انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف آگے کیوں نہیں آتی اور پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم ریاست ہے، کیونکہ ریاست ہوگی تو سیاست اور جمہوریت بھی ہوگی۔








