ہری پور ضمنی انتخاب: سہیل آفریدی کے خلاف کیس، وکلا کو آخری موقع

ہری پور ضمنی انتخاب: سہیل آفریدی کے خلاف کیس، وکلا کو آخری موقع

پشاور ہائیکورٹ نے ہری پور ضمنی انتخاب کے دوران سرکاری افسران کے خلاف مبینہ بیان سے متعلق الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکلا کو کیس کی تیاری اور دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ آئندہ سماعت پر مزید التوا کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔ عدالت کے مطابق اگر مقررہ تاریخ پر کوئی فریق پیش نہ ہوا تو دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا خرم ذیشان نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی استدعا پر کیس کی سماعت پہلے ہی 6 مرتبہ ملتوی ہوچکی ہے۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن میں بھی معاملے پر کارروائی ہوچکی ہے، تاہم کمیشن کی جانب سے حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

More News