ایشین گیمز 2026 اختتام پذیر، چین سب سے زیادہ تمغوں کے ساتھ سرفہرست
ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر ناگویا میں شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے۔ 20ویں ایشین گیمز میں چین نے ایک بار پھر میڈل ٹیبل پر اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے سب سے زیادہ تمغے حاصل کیے۔
چین نے مجموعی طور پر 341 تمغے جیتے، جن میں 169 گولڈ، 89 سلور اور 83 برونز میڈلز شامل ہیں۔ میزبان جاپان 83 گولڈ سمیت 269 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ جنوبی کوریا نے 39 گولڈ سمیت 150 تمغے حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بھارت 21 گولڈ، 27 سلور اور 37 برونز سمیت مجموعی طور پر 85 تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
پاکستان کی جانب سے ایشین گیمز میں مجموعی طور پر 10 تمغے حاصل کیے گئے، جن میں 2 سلور اور 8 برونز میڈلز شامل ہیں۔
ایشین گیمز 2026 میں مختلف کھیلوں کے 469 گولڈ میڈل ایونٹس منعقد ہوئے۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے مقابلوں میں ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اختتامی تقریب کے موقع پر آئندہ ایشین گیمز کی میزبانی کا جھنڈا قطر کے حوالے کیا گیا، جہاں 2030 میں ایشین گیمز منعقد ہوں گے۔








