جنوبی بلوچستان میں 249 فری میڈیکل کیمپس، 15 ہزار سے زائد افراد مستفید
جنوبی بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ستمبر 2026 کے دوران 249 فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے گئے، جہاں 15,489 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔
کیمپس تربت، مند، ہوشاب، دشت، خاران اور ماشکیل کے دورافتادہ علاقوں میں لگائے گئے، جہاں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو خصوصی طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔








