کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کوچ جورج جیزس نے ان سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا۔ رونالڈو کے مطابق ناروے کے خلاف میچ سے قبل کوچ نے انہیں 30 منٹ کھیلنے کے لیے تیار رہنے کو کہا تھا، لیکن وہ پورا وقت وارم اپ کرنے کے باوجود میدان میں نہ اتر سکے۔

رونالڈو نے بتایا کہ ناروے کے میچ کے بعد ان کی کوچ جورج جیزس سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں کے درمیان معاملہ ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ کار پر اتفاق ہوا۔ رونالڈو کے مطابق کوچ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اگلی پریس کانفرنس میں وضاحت کریں گے کہ رونالڈو نے کھیلنے کے لیے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا اور ناروے کے خلاف انہیں وارم اپ کروا کر میدان میں نہ اتارنا کوچ کی غلطی تھی۔

رونالڈو کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے آٹھ نکات پر مشتمل ایک دستاویز بھی تیار کی گئی، جسے انہوں نے منظور کیا اور کوچ تک پہنچایا گیا۔ تاہم، ان کے مطابق اگلی پریس کانفرنس میں جورج جیزس کا مؤقف اور انداز اس اتفاق سے مختلف تھا، جس پر انہیں مایوسی ہوئی۔ رونالڈو نے کہا کہ یہ ان کے ساتھ وعدہ خلافی کا دوسری مرتبہ واقعہ تھا، اسی لیے انہوں نے مزید کسی وعدے کے ٹوٹنے کا انتظار کیے بغیر قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

رونالڈو نے ناروے کے خلاف کامیابی کے بعد شائقین کو سلام نہ کرنے پر بھی معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اپنی غلطی تھی اور انہیں اس رویے پر افسوس ہے۔

اس تنازع کے باوجود رونالڈو نے واضح کیا ہے کہ وہ پرتگال کی قومی ٹیم سے ریٹائر نہیں ہوئے۔ ان کے مطابق اگر وہ جسمانی طور پر فٹ رہے، کلب کے لیے کھیلتے رہے اور ممکنہ سزا پوری کرنے کے بعد انہیں موقع ملا تو وہ دوبارہ پرتگال کی نمائندگی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ تنازع پرتگال کے نئے کوچ جورج جیزس کے دور میں ابتدائی بڑے اختلافات میں سے ایک ہے۔ رونالڈو نے تاہم قومی ٹیم کے لیے کھیلنے اور کامیابی حاصل کرنے کے عزم کو برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

More News