کالجز اور یونیورسٹیز بند، آن لائن کلاسز کا آغاز
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت نے صوبے میں جاری ہنگامی صورتحال اور توانائی کی بچت کے اقدامات کے تحت تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز کو آج سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم پہلے سے جاری یا طے شدہ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ اس دوران طلبہ کو آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کے انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی پی آئی کالجز لاہور اور جنوبی پنجاب کو ایس او پیز (SOPs) جاری کرنے کا حکم دیا گیا تاکہ آن لائن لرننگ اور تعلیمی تسلسل برقرار رہے اور کسی قسم کے ابہام سے بچا جا سکے۔
حکام نے تمام متعلقہ اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے تاکہ طلبہ کی تعلیم متاثر نہ ہو اور تعلیمی نظام میں تسلسل برقرار رہے۔








