شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خارجی ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خارجیوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام وژن کے تحت فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں شمالی وزیرستان کے ایک علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مؤثر آپریشن کیا گیا، جس میں 7 خارجی ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاری کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گردی کے خطرات کا خاتمہ اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔








