چارسدہ: سیاسی اجتماعات کے پیشِ نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہائی الرٹ

چارسدہ: سیاسی اجتماعات کے پیشِ نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہائی الرٹ

چارسدہ: سیاسی اجتماعات کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال چارسدہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے عملے کو ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے، چھٹی کے لیے پیشگی اجازت لینے اور ضروری ادویات کی دستیابی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کو ایمرجنسی سہولیات مکمل طور پر فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق طبی خدمات میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو بلاتعطل علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

More News