خیبر: جمرود میں مختلف واقعات کے دوران دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

خیبر: جمرود میں مختلف واقعات کے دوران دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں مختلف واقعات کے دوران دو حاضر سروس پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعات میں فائرنگ، بیماری اور ٹریفک حادثہ شامل ہیں، جبکہ بیرونِ ملک جاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے مقامی رہائشی کی میت بھی آبائی علاقے پہنچا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جمرود کی حدود شاہ کس، قدم جلال الدین اٹھاری کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کامران خان شہید ہوگئے۔ وہ گھر سے ڈیوٹی کے لیے شاہ کس میں واقع لیوی سنٹر اور ڈی پی او آفس جا رہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

دوسرے واقعے میں غنڈی سخی پل کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار بہادر شاہ ولد محمد اکبر جاں بحق ہوگئے۔ ان کی لاش صبح برآمد ہوئی، جسے ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دریں اثنا، جمرود کے رہائشی بابر ضیا آفریدی بیرونِ ملک یورپ جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئے، جن کی میت آبائی علاقے پہنچا دی گئی۔

ایک اور واقعے میں طویل عرصے سے علیل پولیس اہلکار مقدر انتقال کر گئے، جبکہ غنڈی سے تعلق رکھنے والے مبین آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ان واقعات کے باعث جمرود میں مجموعی طور پر پانچ افراد جان سے گئے، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

More News

Breaking

خیبرپختونخوا میں 32 سرکاری اداروں کا انتظامی کنٹرول علاقائی ترقیاتی سیکریٹریٹس کو منتقل

خیبرپختونخوا میں 32 سرکاری اداروں کا انتظامی کنٹرول علاقائی ترقیاتی سیکریٹریٹس کو منتقل پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے نامزد اضلاع میں 32 سرکاری اداروں اور ڈائریکٹوریٹس

Read More »