پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ، حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے بھرپور حمایت کا اعادہ، حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت اور انہیں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے یمن سے متعلق سلامتی کونسل کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ اور اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے جائز دفاعی حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا بھی حوالہ دیا۔

پاکستانی مندوب نے مکہ مکرمہ گورنریٹ اور مدینہ منورہ میں طیبہ پاور ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر حوثی حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں کا بھی ذکر کیا، جن کے نتیجے میں شہری جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آئیں۔

عاصم افتخار احمد نے مطالبہ کیا کہ حوثی ملیشیا حملے فوری طور پر بند کرے اور حرمین شریفین کی سلامتی، حرمت اور تقدس کا احترام یقینی بنایا جائے۔

پاکستان نے یمن کی خودمختاری، اتحاد اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ یمن کے مغربی ساحل اور آبنائے باب المندب کے قریب حوثی کارروائیوں میں اضافہ سمندری سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون کے مطابق تجارتی جہازوں کی آزادانہ آمدورفت برقرار رکھنے پر زور دیا۔

پاکستان نے یمن میں جاری انسانی بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی اور امدادی سرگرمیوں کے لیے مناسب فنڈنگ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور سفارتی عملے سے وابستہ زیرِ حراست افراد کی

More News