ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاج، 6 ارکانِ اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج
ڈی آئی جی آفس کے سامنے احتجاج کے دوران اداروں اور حکومت کے خلاف بیان بازی، سڑک بلاک کرنے اور مبینہ طور پر دھمکی آمیز تقاریر کرنے کے الزام میں 6 ارکانِ اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
مقدمے میں ایم پی ایز فضل حکیم یوسفزئی، اعلیٰ شاہ خان، اختر خان اور حمید الرحمان جبکہ ایم این ایز ڈاکٹر امجد علی اور سہیل سلطان کے نام شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد معاملہ قانونی کارروائی کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔








