فلم و ٹی وی کے نامور اداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے

لاہور

پاکستان کے مشہور فلم اور ٹی وی اداکار شجاعت ہاشمی لاہور میں انتقال کر گئے۔ اہلخانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علالت میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے جامعہ نعیمیہ میں ادا کی جائے گی۔

شجاعت ہاشمی نے کئی دہائیوں تک شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے اور پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کے نمایاں اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ ڈرامہ سیریل وارث میں مولاداد کے کردار نے انہیں گھر گھر مقبول بنایا۔

انہوں نے 1970 کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا اور اپنے کیریئر کی شروعات پی ٹی وی کے ڈرامے ‘کہر’ سے کی۔ ان کی پہلی پنجابی فلم چھڈ برے دی یاری (1975) ریلیز ہوئی جبکہ 1979 کی فلم خاک اور خون میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلمیں ودا خان اور دو ضدی میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

شجاعت ہاشمی نے فلم اور ٹی وی دونوں شعبوں میں یادگار کردار ادا کیے اور اپنی فنی خدمات کے اعتراف میں 1994 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔

More News