ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقے جروبی زخہ خیل میں فری میڈیکل کیمپ، 1,073 مریضوں کا معائنہ

ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقے جروبی زخہ خیل میں فری میڈیکل کیمپ، 1,073 مریضوں کا معائنہ

ضلع خیبر: ضلع خیبر کے دورافتادہ علاقے جروبی زخہ خیل میں پیٹریاٹک یوتھ آف پاکستان اور ہیڈکوارٹر تیراہ ملیشیا کے اشتراک سے 154واں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 1,073 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد علاقے کے عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات فراہم کرنا اور دوردراز علاقوں میں صحت کی خدمات تک رسائی آسان بنانا تھا۔ کیمپ کے ذریعے مقامی آبادی کو طبی معائنے اور ضروری ادویات کی سہولت فراہم کی گئی۔

اس موقع پر مقامی عمائدین اور بزرگوں نے فرنٹیئر کور نارتھ اور پیٹریاٹک یوتھ آف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دورافتادہ علاقوں میں ایسے طبی کیمپ عوام کے لیے سہولت کا باعث بنتے ہیں۔

مقامی عمائدین نے اس اقدام کو علاقے کے رہائشیوں کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

More News