آئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی شرح نمو سست اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

آئی ایم ایف کا پاکستان میں معاشی شرح نمو سست اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار سست رہنے اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2026 کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے 4 فیصد کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح رواں سال 7.1 فیصد سے بڑھ کر 9.9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ اس صورتحال سے عوام کی قوتِ خرید اور گھریلو اخراجات پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 2026 میں پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 6.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جبکہ 2027 میں اس کے کم ہو کر 6.5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے ایک فیصد کے برابر رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت کی شرح نمو 2026 میں 3.1 فیصد رہنے اور 2027 میں بڑھ کر 3.4 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ عالمی سطح پر مہنگائی 2026 میں 4.7 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ 2027 میں کم ہو کر 4.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی تنازعات معاشی ترقی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ توانائی درآمد کرنے والے ممالک کو زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ تجارتی کشیدگی اور حکومتی مالی مسائل بھی عالمی معیشت کے لیے خطرات ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی ترقی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے سے عالمی معاشی ترقی کو تقویت مل سکتی ہے۔

More News

Breaking

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف

امریکہ کا افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے افغانستان واپس بھیجنے کا منصوبہ، عدالتی دستاویزات میں انکشاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے

Read More »