پشاور: دیر کالونی اسکول حادثہ، 17 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق
پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں 17 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کو مردہ حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کیا گیا ہے۔
ایل آر ایچ کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے 17 بچوں کو بھی اسپتال لایا گیا ہے، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ زخمی بچوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ خود بھی ٹراما ہال میں موجود ہے اور امدادی و طبی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہی ہے۔
اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں متاثر ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں۔
واقعے کے بعد اسپتال میں ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حادثے کی وجوہات اور اسکول کی چھت گرنے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔








