سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ: لاچی میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ کے نواحی علاقے لاچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور سی ٹی ڈی نے لاچی کے علاقے میں آپریشن کیا۔ سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لکی مروت میں بھی سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

More News