کرک: پولیس نے سڑک پر نصب پانچ کلو وزنی آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی

کرک: پولیس نے سڑک پر نصب پانچ کلو وزنی آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی

کرک کے علاقے درگہ شہیدان میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک پر نصب پانچ کلو وزنی دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) ناکارہ بنا دیا، جس سے دہشت گردی کی ممکنہ کارروائی ناکام ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بارودی مواد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنایا اور علاقے کو محفوظ کردیا۔

پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے اور مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

More News