کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد زخمی

کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد زخمی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے میں ایک چھوٹا طیارہ مصروف شاہراہ پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے دوران طیارے کو شدید نقصان پہنچا، تاہم شاہراہ پر موجود کسی دوسری گاڑی کو نقصان پہنچنے یا زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاحال طیارہ گرنے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بھی ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

More News