رحیم یار خان: امدادی رقم کی تقسیم کے دوران چھت گرنے سے 5 خواتین ہلاک
رحیم یار خان: امدادی رقم کی تقسیم کے موقع پر ایک افسوسناک حادثے میں پانچ خواتین جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئیں۔ واقعہ چک 125 پی میں پیش آیا، جہاں خواتین امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اچانک چھت گر گئی۔
رحیم یار خان پولیس نے تصدیق کی کہ چھت گرنے سے پانچ خواتین ہلاک ہو گئیں اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی خواتین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال کے مطابق، اس واقعے میں تقریباً 30 خواتین زخمی ہوئی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
مقامی انتظامیہ نے زخمیوں کے لیے فوری امدادی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور واقعے کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔








