پشاور ہائیکورٹ: افغان شہری کی بھتے کے الزام پر ضمانت درخواست پر سماعت

پشاور ہائیکورٹ: افغان شہری کی بھتے کے الزام پر ضمانت درخواست پر سماعت

پشاور:کاشف عارف

پشاور ہائیکورٹ میں ایک افغان شہری کی بھتے کی کال کے الزام میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی گئی۔ سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات مکمل کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ درخواست گزار پر الزام ہے کہ اس نے نجی ہوٹل کے مالک سے بھتا طلب کیا، جبکہ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا سم کارڈ گم ہو گیا تھا اور اسے کسی نے بھتے کے لیے استعمال کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہوٹل کے مالک کو دھمکی دی جا رہی تھی کہ بھتا نہ دینے کی صورت میں نقصان ہوگا اور کہ بھتا خور خود کو کلودم تنظیم کا رکن ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم، گرفتار کرنے کے بعد ہوٹل مالک کو بھتے کی کوئی کال نہیں آئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار سے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں اور عدالت کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

More News

Crime

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ بارودی مواد کے دہشتگردی میں استعمال کی روک تھام کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ پشاور:سید عدنان خیبرپختونخوا

Read More »