طورخم بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق، افغان خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

طورخم بارڈر پر صورتحال معمول کے مطابق، افغان خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری

پاک افغان سرحد طورخم پر صورتحال معمول کے مطابق ہے اور افغانستان واپس جانے والے افغان خاندانوں کی گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر حالات معمول پر ہیں اور پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ حکام نے عوام کو مطمئن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر طورخم بارڈر پر حالات کشیدہ ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم سرکاری ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے صورتحال معمول کے مطابق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

More News